کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ان افغان شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائیگا جنہوں نے یہ کام نہ کیا ہو، پاکستان نے افغانستان پر نئی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ ان افغان شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائیگا جنہوں نے پولیو کے قطرے نہیں پیئے ہونگے۔ سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں
کہا گیا کہ 27دسمبر کے بعد کسی بھی اس افغان شہری کو ویزا نہیں دیاجائیگا جس کے پاس کسی ہسپتال کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ نہ ہو ۔بیان میں مزید کچھ نہیں بتایاگیا کہ یہ اقدام کیوں اٹھایاگیا ہے ؟ یاد رہے کہ پاکستان اور ا فغانستان اس خطے میں وہ ممالک ہیں جہاں اس وقت بھی پولیو کا وائرس موجود ہے۔