منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کبھی ٹیکس چوری نہیں کی ،میری کمپنی سالانہ چالیس سے پچاس کروڑ ٹیکس اداکرتی ہے ، وفاقی مشیر

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)وفاقی مشیر خزانہ و اقتصادی اامور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے یا میرے خاندان نے کبھی ٹیکس چوری نہیں کیا میرا زاتی کاروبار ہے اور کمپنی سالانہ چالیس سے پچاس کوڑ روپے حکومت پاکستان کو ٹیکس اداکرتی ہے جبکہ میں خود بھی ایک کروڑ 50لاکھ روپے لگ بھگ سرکاری خزانہ میں ٹیکس جمع کراتا ہوں آن لائن کے مطابق یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بتائی

انہوں نے کہا کہ میرا جو رفنڈ محکمہ انکم ٹیکس کے ذمہ واجب ادا ہے وہ بھی میں نے وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ ملک کی کوئی سیاسی جماعت جن میں تحریک انصاف بھی شامل ہے میرے کاروبار اور ذاتی ٹیکس کی ادائیگی پر نہ صرف اعتراض کرسکتی ہے بلکہ میری طرف سے اجازت ہوگی کہ وہ کسی بھی ملکی اور غیر ملکی فرم کے ذریعے میرا آڈٹ کرا سکتی ہے اور اس کی میں ہر طرح

کی تسلی بھی کرانے کو تیار ہوں وفاقی مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک نے ترقی کا سفر شروع کررکھا تھا مگر ان کی حکومت کے علیحد گی کے بعد معیشت کو دھیچکا لگا جس سے سٹاک مارکیٹ کوبھی کافی نقصان پہنچا مگر ہم کوشش کر رہے ہیں ملک میں کاروبار استحکام پیدا ہوا تاکہ میاں نواز شریف نے گزشتہ انتخابات میں عوام سے جووعدے کئے تھے اسے عملی جامہ پہنا یا جاسکے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…