پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

گیندیں کرانے والا وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورکوٹ (آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انشاء اللہ جولائی 2018میں انشا اللہ عوام کی طاقت سے پھر مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی عمران خان سے تو یونین کونسل کا چیئرمین سیاست میں زیادہ تجربہ رکھتا ہے گیندیں کرانے والا وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا ہے جو کہ ملک کو ترقی میں دیکھتا برداشت نہیں کر رہا نئے پاکستان بنانے کی باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں دھرنوں

اور رونے سے تبدیلی نہیں آئے گی ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ احسن اقبال نے دورافتادہ دیہات ایک کروڑ ستائیس لاکھ روپے منڈیالی تا کھوسہ سڑک کے منصوبہ کے سنگ بنیاد اور موضع کھوسہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم پی ایز رانا منان خان ،خواجہ وسیم بٹ کے علاوہ رانا جاوید وارث ،لیاقت عرف کالا ،کنٹریکٹر چوہدری مشتاق بھٹی،اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ،احسن اقبال نے کہا

کہ عمران خان 4سال سے رو رہا ہے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں ہم نے حقیقت میں عوام کا خادم ہونے کا ثبوت دیا ،مسلم لیگ ن نے سڑکوں ،یونیورسٹیوں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کیا ، ان سازشیوں نے ملک کو دھرنوں ،نقصان کے تحائف دئیے عوام

ان کی چالوں کو سمجھ گئے ہیں ان کی باتوں میں ہر گز آنے والے نہیں آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی اور ان سازشی عناصر کو دوبارہ منہ کی کھانی پڑے گی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے دہشت گردوں کو انکے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…