ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

لاہور ،عوامی تحریک نے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے زیر استعمال کنٹینر کی تیاری کا کام مکمل ،اب کیا ہونے والا ہے ،حکومت کو نئی پریشانی پڑ گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے زیر استعمال کنٹینر کی تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے کنٹینر پر رنگ و روغن مکمل کر لیا ہے، کنٹینر میں ایک اضافی جنریٹر نصب کردیا گیا ہے جبکہ کنٹینر پر پاکستان عوامی تحریک کے پرچم کے رنگوں پر مشتمل پرچم کی تصویر کنٹینر پر چسپاں کر دی گئی ہے، عوامی تحریک کے حلقے ان

تیاریوں کے حوالے سے پیش گوئی کر رہے ہیں پاکستان عوامی تحریک کوئی لمبا احتجاجی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک اور دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف دھرنا ہوا تو انکا اقتدار ختم ہو جائے گا۔ اب سلطنت شریفیہ اور قومی سلامتی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔ماڈل ٹاؤن سکریٹریٹ میں اے پی سی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور مجھے کیوں نکالا آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کوئی کمال نہیں تمام جماعتوں کو اس ایجنڈا نے جوڑا ہے۔ تمام جماعتوں کا اپنا نظریہ اور ایجنڈا ہے کئی بار قومی جماعتیں اپنے اختلافات کی وجہ سے ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کو جانا ہوگا۔ وہ انصاف کے لیے ہر طرح کا احتجاج کریں گے۔طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سلطنت شریفیہ اور قومی سلامتی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔ مدینے میں شہباز شریف کی موجودگی پر قاتل اعلیٰ کے نعرے لگے۔ جناح باغ میں لوگوں میں لاکھوں روپے تقسیم کر کے کھلی کرپشن کے ذریعے سیاسی کلچر کو آلودہ کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے بھٹو صاحب کی جدوجہد اور پی این اے کی تحریک اور بھٹو کے اقتدار کا خاتمہ دیکھا ہے۔ نجفی کمیشن رپورٹ نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھرایا۔ لیکن جب تک یہ حکمران بیٹھے ہیں قاتلوں کو تحفظ ملتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے کرتوتوں کی وجہ نے نکالا، حکومت کے خلاف مہم کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا تھا، رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا، آپ نے بھاری نفری بھیج کر خون کی ندیاں بہا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…