لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے دہشت گردی ختم کرنے کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا۔ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا۔سنت نگر کے رہائشیوں کو انھوں نے لیز بحالی پر مبارک باد دی۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں آف شور کمپنی میں نے بنائی۔ عدالت کہتی ہے نہیں نہیں یہ آف شور کمپنی عمران خان کی نہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین
کا کیس سننے کی کسی کو دلچسپی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے دیے گئے حقوق 2005 میں ایک آمر نے چھینے۔انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا والد جدی پشتی کاروباری تھا، وہ 1930 سے اپنا کاروبار رکھنے والے تھے تو کیا وہ ایک کمپنی نہیں بنا سکتے تھے۔ جبکہ عمران خان کا آگے پیچھے کوئی کاروبار نہ تھا بلکہ وہ خود یا تو اپنے ساتھ اے ٹی ایم مشینیں رکھتے ہیں یا ان کے اخراجات زکوٰۃ فنڈز سے چلتے ہیں یا ان کے خرچے خیبر پختونخوا برداشت کرتی ہے۔