لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کامقدرنہیں ہوں گی، جلاوطنیاں آمروں اورجمہوریت پہ شب خون مارنیوالوں کامقدرہوں گی۔ہفتہ کو برطانوی جریدے کی سعودی عرب میں ڈیل کے متعلق دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کامقدرنہیں ہوں گی، جلاوطنیاں آمروں اورجمہوریت پہ شب خون مارنیوالوں کامقدرہوں گی۔
واضح رہے کہ برطانوی جریدے نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف ایک مرتبہ پھر جلا وطنی اختیار کرسکتے ہیں، نوازشریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھر چکے ہیں ، نوازشریف پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے ،جلا وطنی پر نوازشریف کی مقدمات سے جان چھوٹ سکتی ہے۔برطانوی جریدے ’’دی ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھر چکے ہیں ، نوازشریف پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے ،جلا وطنی پر نوازشریف کی مقدمات سے جان چھوٹ سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف ایک مرتبہ پھر جلا وطنی اختیار کرسکتے ہیں۔سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں ،نواز شریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھرچکے ہیں۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ برطانوی جریدیکی رپورٹ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، برطانوی جریدے کی رپورٹ کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ہفتہ کو برطانوی جریدے کی سعودی عرب میں ڈیل کے متعلق دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ برطانوی جریدیکی رپورٹ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، برطانوی جریدے کی رپورٹ کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کامقدرنہیں ہوں گی، جلاوطنیاں آمروں اورجمہوریت پہ شب خون مارنیوالوں کامقدرہوں گی۔