اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خزانہ ڈویژن کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے آئندہ 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضے کی مد میں 6 ارب ڈالر کی ادائیگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران غیر ملکی قرضے کے طور پر 6 ارب ڈالر ادا کرنے تھے جن میں سے 2 ارب 40 کروڑ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے باقی عرصہ کے دوران 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022ء
تک پاکستان سالانہ غیر ملکی قرضے کی ادائیگی 5 ارب سے زیادہ نہیں ہیں اور یہ سالانہ ادائیگی پاکستان کے سابق ٹریک ریکارڈ کے مطابق کسی تشویش کا باعث نہیں ہے کیونکہ پاکستان میں ماضی میں غیر ملکی قرضے کی بڑی بڑی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔ رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران غیر ملکی قرضے کے طور پر 6 ارب ڈالر ادا کرنے تھے جن میں سے 2 ارب 40 کروڑ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے باقی عرصہ کے دوران 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔