پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ملتان ٗڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کا عبرتناک انجام

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں ایک گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس دونوں ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں

ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بھی ملزموں پر جوابی فائرنگ کی تاہم ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں موجود ان کے اپنے دونوں ساتھی اجمل اور اشرف ہلاک ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 نامعلوم حملہ آور بھی مارے گئے جن کی شناخت عبدالمالک عرف مالکی اور قمر عرف گودا کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب حملہ آوروں کے 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے اور پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پانچ مسلح ڈاکو سیتل ماڑی میں واقع ایک گھر میں داخل ہوئے تھے جبکہ ایک ملزم گھر کے باہر موجود تھا، گھر میں داخل ہونے والے پانچ میں سے چار ملزمان نے خاتون خانہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں ایک گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس دونوں ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…