جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

برطانوی تنظیم نے پاکستان کو سیاحت کے لیے پسندیدہ ترین ملک قرار دے دیا،دیگرممالک کی پوزیشن بھی سامنے آگئی،بھارت کس پوزیشن پر ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی تنظیم برٹش بیک پیکر سوسائٹی نے پاکستان کو ایڈوینچر سیاحت کے لیے پسندیدہ ملک قرار دے دیا ہے۔اس سوسائٹی نے سال 2018 کے لیے دنیا بھر کے سیاحت کے لیے اپنے پسندیدہ ترین بیس ممالک کی فہرست تیار کی ہے جس میں سرِفہرست پاکستان کا نام ہے۔ سوسائٹی نے پاکستان کو چننے کی وجہ یہاں کے لوگوں کا دوستانہ مزاج اور جنت نظیر پہاڑی علاقے بتائے ہیں۔

اس سوسائٹی کے منتظمین سیمیول جانسن اور ایڈم سلوپر نے 2016 میں پاکستان کی سیاحت کی تھی۔ اپنے اس ٹرپ میں یہ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد دیکھنے کے بعد یہ ناران کاغان کی سیاحت کو گئے۔ بابو سر ٹاپ اور گلگت سے ہوتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹرپ کا آخری پڑاؤ وادی ہنزہ میں کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اب تک سو سے زائد ممالک کی سیر کر چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان کو سیاحت کے لحاظ سے سب سے بہترین پایا ہے۔انہوں نے اپنی اس رپورٹ میں اسلام آباد سے خنجراب پاس پر پاک چین بارڈر کے سفر کو دنیا کا بہترین روڈ ٹرپ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس رپورٹ میں سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ٹرپ کے دوران پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ڈھیر ساری سیلفیز لینے کے لیے پہلے سے تیار رہیں۔اس فہرست میں شامل دیگر ممالک میں بالترتیب پاکستان، روس، بھارت، ترکی، قرغستان، لبنان، تاجکستان، چین، جورجیا، یوگنڈا، بوسنیا و ہرزیگووینا، اردن، عراق، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، الجیریا، مونٹیگرو، مصر، روانڈا، ازبکستان اور کوسووو شامل ہیں۔ برطانوی تنظیم برٹش بیک پیکر سوسائٹی نے پاکستان کو ایڈوینچر سیاحت کے لیے پسندیدہ ملک قرار دے دیا ہے۔اس سوسائٹی نے سال 2018 کے لیے دنیا بھر کے سیاحت کے لیے اپنے پسندیدہ ترین بیس ممالک کی فہرست تیار کی ہے جس میں سرِفہرست پاکستان کا نام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…