لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں 40سے زائد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ،
رحمن ملک ، سردار لطیف کھوسہ ، منظور احمد وٹو ، تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، میاں محمود الرشید ، شفقت محمود ، عبدالعلیم خان ، چوہدری محمد سرور ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی قیادت میں وفد ، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی قیادت میں وفد ، مسلم لیگ (ق) کے وفد نے کامل علی آغا ، چوہدری ظہیر الدین ، میاں منیر کی قیادت ، جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ ، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ صاحبزادہ عبدالخیر محمد زبیر ، جمعیت علماء پاکستان ( نورانی ) کے سربراہ قاری زوار بہادر ،جمعیت علماء اسلام ( نظریاتی ) ، جمعیت علماء اسلام ( سمیع الحق ) ، سابق وزیر اعطم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی ۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں 40سے زائد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کی ۔