جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

قسم اٹھانے کیلئے بھی تیار ہوں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے لواحقین کوکتنی بڑی رقم کی پیشکش کی گئی اور جواب میں کیا مانگاگیا؟رانا ثناء اللہ کے انکشافات

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خاں نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10کروڑ دیت دینے کی کوشش کی مگر کہا گیا رقم کم ہے،ماڈل ٹاؤن کا واقعہ کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھا، صرف اس موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایک حادثہ تھا،طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں،

مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بنیاد بنا کر (ن) لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لئے 10 کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی تھی۔معاملے پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور سے بات چیت چلتی رہی لیکن انہوں نے رقم ڈبل کرنے کا مطالبہ کیا۔رانا ثنا کے مطابق پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان خفیہ طور پر بات چیت چلتی رہی جس میں مجھے بھی شریک ہونیکا موقع ملا۔ خرم نوازگنڈہ پور نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈیل کی رقم شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں کے بجائے عوامی تحریک کو دی جائے۔مگر ہم قانونی طور پر ایسا کرنہیں سکتے تھے کیوں کہ ہرکام کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں قسم اٹھانے کو تیار ہوں کہ ماڈل ٹان کا واقعہ کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوا، اس واقعے پر جب جے آئی ٹی بنی اس میں وزیراعلی اور اور میں بھی پیش ہوا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔میں نے جے آئی ٹی میں پوری طرح واضح کیا کہ یہ واقعہ کوئی منصوبہ بندی نہیں، جے آئی ٹی کو بتایا کہ اس واقعے میں طاہرالقادری کیکارکنان کا بھی اتنا ہی ہاتھ ہے، طاہرالقادری نے اپیلیں کرکے لوگوں کو ورغلایا اور پولیس سے تصادم کرایا اس لیے اس واقعے میں اس چیز کا بھی عمل دخل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھا،

صرف اس موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایک حادثہ تھا۔ہم نے ہمیشہ انہیں انگیج کرنے کی کوشش کی اور معاملے کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا کہا، ان سے کہا تفتیش میں شامل ہوں لیکن یہ لوگ تفتیش میں شامل نہیں ہوئے اور اب عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ عوامی تحریک کے ارد گرد شکاری بیٹھے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو اٹھایا جائے تاکہ ان کو الیکشن میں فائدہ پہنچے۔وزیر قانون پنجاب نے خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2015 اور 16 میں خرم سے ملاقاتیں ہوئی اور ہر ملاقات میں مہینے ڈیڑھ مہینے کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس کا مقصد سانحہ ماڈل ٹان کو بنیاد بنا کر (ن) لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے،

جبکہ اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے خود آپس میں اختلافات ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس ان کا سیاسی ایجنڈا ہے، جبکہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔واضح رہے کہ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں طاہر القادری کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹان پر آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوئیں۔دوسری طرف خرم نوازگنڈہ پور نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو ڈبل آفر کردی۔ انہوں نے کہا کہ 10کروڑ کیا چیز ہے،اتنے کاتوایک پلاٹ آتاہے۔ ڈبل آفرکرتاہوں،یہ بندے دیں ہم ایک ایک بندے کا10کروڑدیں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا جب ان کو پھانسی چڑھے گی اس دن پتہ چلے گا کہ کون ڈیل والا ہے اور کون نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…