کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گزشتہ روز سائٹ سپر ہائی وے میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار 5 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، ملزمان میں سے ایک کا والد پولیس میں سب انسپکٹر جبکہ دوسرے کا بھائی اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گزشتہ شب سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان، ناصر، عدنان، سردار، اور قیصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزم فرحان کا والد پولیس سب انسپکٹر اور سیکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے، بھائی پاکستان ریلوے پولیس میں لاہور میں تعینات ہے جبکہ ملزم عدنان کے 2 بھائی اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ملزمان نے کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں مختلف ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کیں، ملزم فرحان گروپ کے لیے اسلحہ اپنے ساتھی شاہ زیب سے منگواتا ہے۔ملزم قیصر کے پی ٹی میں بنگلے پر چوکیدار تھا جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف ملزمان اپنے مختلف ساتھیوں کے پاس رکھواتے تھے تاہم ملزمان کے ساتھیوں میں طاہر جھنگوی، کلیم اللہ، سردار اعجاز سمیت دیگر شامل ہیں۔راؤ انوار کے مطابق ملزمان کسی بڑی فرقہ وارانہ واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھیجبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پستول 2 موٹرسائیکل ملے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز سائٹ سپر ہائی وے میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار 5 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، ملزمان میں سے ایک کا والد پولیس میں سب انسپکٹر جبکہ دوسرے کا بھائی اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گزشتہ شب سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان، ناصر، عدنان، سردار، اور قیصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزم فرحان کا والد پولیس سب انسپکٹر اور سیکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے،