منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی ٗ اپنے ہی خاندان کے افراد کو یرغمال بنانے والاشخص کون ہے؟وہ ذہنی طور پر بیمار نہیں بلکہ کیا کچھ کرتارہا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں اپنے ہی خاندان کے 22 سے 25 افراد کو یرغمال بنانے والے ذہنی طور پر بیمار مسلح شخص کو پولیس نے مزاحمت کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں موجود ذہنی مفلوج شخص کے پاس ایک بندوق سمیت 4 ہتھیارتھے جس کے زور پر ملزم نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کرتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھر میں موجود ذہنی مفلوج شخص کے پاس دو پستول تھیں جس سے وہ وقتاً فوقتاً فائرنگ بھی کرتا رہا جس کی زد میں آکر مسلح شخص کا سسر اکبر ہلاک جبکہ ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار خرم زخمی ہوگیا۔ڈی ایس پی کینٹ راجہ تیفور نے کامیاب آپریشن کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے 22 سے 25 افراد کو یر غمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھر میں عورتوں اور بچوں کے ہونے کے باعث پولیس نے پہلے آپریشن کو ترجیح نہیں دی تھی اور اس مسلح شخص کے گھر والوں سے بات کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلح شخص کی جانب سے ایلیٹ فورس کے جوان پر فائرنگ کے بعد ہم آپریشن کیلئے مجبور ہوگئے تھے اور گھر میں آنسو گیس کے شیلنگ کے بعد اس شخص کو فائرئنگ کرکے زخمی کیا اور ہسپتال منتقل کردیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح شخص پاگل نہیں بلکہ تربیت یافتہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس نے اپنے مکمل ہوش و حواس میں پولیس اہلکاروں پر نشانہ لیتے ہوئے فائرنگ کی۔پولیس حکام کے مطابق یرغمال بنانے والے مسلح شخص کی شناخت عبد الرحیم کے نام سے کی گئی ہے اور بتایا گیا کہ وہ نشہ کا عادی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلح شخص نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کی عمر 35 سال ہے جبکہ اس کے 6 بچے بھی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مسلح شخص 3 دن قبل گھر واپس آیا تھا اور اس کے آنے کے بعد سے ہی گھر سے شور شرابے کی آوازیں آ رہی تھیں۔گرفتار مسلح شخص کے برادر نسبتی سعید اکبر نے بتایا کہ بہنوئی نے یہ کام دو چچوں کے کہنے پر کیا ہے ہمارا تعلق پٹھان فیملی سے ہے

اور ذاتی دشمنیاں چلی آ رہی ہیں ٗبدلہ لینے کے لئے پہلے چچا نے اسے نشہ کا عادی بنایا پھر اس کو گھر والوں کے خلاف بھڑکایا،بہنوئی کی شادی دو ہزار چار میں ہوئی تھی جس کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے تین دن قبل ہی بہنوئی گھر واپس آیا تھا اورچچا کے کہنے پر جوے میں ایکسویٹر مشین ہار چکا ہے۔ایس پی پوٹھار سید محمد علی نے بتایا کہ گھر کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے ملزم کے چچا سسر کے قتل اور پولیس پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ تھانہ مورگاہ میں درج کیا جائیگا اور زخمی ملزم سمیت پولیس کانسٹیبل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس کے بیانات بھی قلمبند کیے جائینگے اور مقتول چچا سسر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…