جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کی نئی پارٹی کا نام منظرعام پر آگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی نئی پارٹی کا نام منظرعام پر آگیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ عائشہ گلالئی نے اپنی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی کی لاہور میں تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنما سیما انوار سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ۔ اس ملاقات کے دوران سیما انوار نے عائشہ گلالئی کو بتایا کہ پارٹی کی

بہت سی خواتین ناراض ہیں اور پارٹی چھوڑنا چاہتی ہیں۔ جس پر عائشہ گلالئی نے سیما انوار سے کہا کہ ‘آپ پارٹی کی ناراض خواتین کے ناموں کی فہرست مجھے دے دیں۔ عائشہ گلالئی نے سیما انوار کو پیشکش کی کہ وہ ان کے ساتھ ان کی پارٹی کابینہ میں آجائیں۔ جس پر سیما انوار نے جواب دیا، ‘میرا خیال ہے میں ابھی آپ کے ساتھ نہیں آسکتی، یہ سوچ کر کرنے والا کام ہے۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ‘آدھی تحریک انصاف میرے ساتھ آجائے گی۔جب

سیما انوار نے ان سے پارٹی کانام دریافت کیا تو عائشہ گلالئی نے جواب دیا، میری پارٹی کا نام تحریک انصاف گلالئی ہوگا۔ ویڈیو کے مطابق سیما انوار نے سوال کیا کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ (عمران خان) مجھے اسپیشل سیٹ پر ٹکٹ نہیں دیں گے جس پر عائشہ گلالئی نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے اسپیشل ٹکٹ تو سرمایہ داروں اور مالداروں کو ملیں گے، مجھے خان صاحب کا پتہ ہے، ان کی ذہنیت کا پتہ ہے، جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں۔دوسری جانب سیما انوار کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہیں بلکہ عائشہ گلالئی نے ان سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…