اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی عرب میں نوکری سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف نے کرائی تھی ۔ نواز شریف کی مرضی کے بغیر انہیں سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کاسربراہ بھی نہیں لگایا جا سکتا تھا ۔حامد میرکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس سازش کی بہت سی کہانیاں ہیں مگر سازش کی ان
کہانیوں کا تعلق راحیل شریف سے ہے۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈ ر ہیں جو کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ہیں،اس سے پہلے معلوم ہوا تھا کہ راحیل شریف 41ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی سربراہی چھوڑنے پر غورکر رہے ہیں۔ پاکستان کے موقر قومی روزنامہ کے مطابق راحیل شریف 41ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی فوج میں امریکہ کی غیر معمولی اثر پذیری سے ناخوش ہیں اور ان سے اس حوالے سے کئے گئے وعدوں کو بھی ملحوظ خاظر نہیں رکھا جا رہا جبکہ سعودی حکام ان کے رول کو محدود کر کے ایک سکیورٹی آفیسر کی طرح کام لینا چاہتے ہیں جس پر وہ راضی نہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز کامیاب ترین سپہ سالار رہنے والے راحیل شریف عسکری اتحاد کی سربراہی سے استعفیٰ دیکر پاکستان واپس آنے پر غور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے قریبی دوست بھی انہیں پاکستان واپس آکر ملک کیلئے کردار ادا کرنے کا مشورہ دے رہیں۔