ڈورے مون کارٹون کاتنازعہ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا،اس کارٹون کے بچوں پر کیسے اثرات مرتب ہورہے ہیں؟ چونکادینے والے انکشافات

29  دسمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ڈورے مون کارٹون اور بھارتی ڈراموں کی نمائش کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جبکہ اپنی دکانداری چمکانے کی خاطر کیبل آپریٹر اور پاکستانی ٹی وی چینلز پابندی کے باوجود ڈورے مون اور بھارتی ڈرامے

چلا رہے ہیں جس سے بچوں پر منفی اثرات اور بھارتی ثقافت کی یلغار سے اسلامی اقدار متاثر ہو رہی ہیں لہذا پنجاب کے اس مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ حکومت کیبل آپریٹرز اور پاکستانی ٹی وی چینلز کو ڈورے مون اور بھارتی ڈراموں پر لگی پابندی پر عمل درآمد کرائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کرے، واضح رہے کہ ڈورے مون کارٹون ایسی تخیلاتی دنیا پر مبنی ہیں کہ جن کو دیکھ کر بچے صرف اسی کارٹون کے ہوجاتے ہیں اور ان کا پڑھنے لکھنے سے دل مکمل طورپر اُٹھ جاتا ہے اس کے بعد باوجود کوشش کے ماں باپ بچوں کے ذہن سے اسے نہیں نکال پاتے بہت سے والدین اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں ایسے کارٹونز بچوں پر انتہائی برے نفسیاتی اثرات مرتب کررہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ڈورے مون کارٹون اور بھارتی ڈراموں کی نمائش کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جبکہ اپنی دکانداری چمکانے کی خاطر کیبل آپریٹر اور پاکستانی ٹی وی چینلز پابندی کے باوجود ڈورے مون اور بھارتی ڈرامے چلا رہے ہیں جس سے بچوں پر منفی اثرات اور بھارتی ثقافت کی یلغار سے اسلامی اقدار متاثر ہو رہی ہیں

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…