ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی تلے کچلنے والے رکن اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ایسے اندازمیں جیل سے رخصتی کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

29  دسمبر‬‮  2017

کوئٹہ (این این آئی)پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئر مین مجید خان اچکزئی کو ضمانت پر کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا سپرٹینڈنٹ جیل خود باہر تک چھوڑنے آئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کی رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے ٹکر میں ہلاکت کے کیس میں گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عبدالمجید اچکزئی

کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد مجید خان اچکزئی کو جمعہ کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا جیل سے رہائی پر پشتونخوا میپ کے کارکنوں اور دیگر افراد نے مجید اچکزئی کا جیل کے باہر استقبال کیا اور پھول برسائے جب کہ ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی عبدالمجیداچکزئی کو رہائی کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ اسحاق زہری باہر تک چھوڑنے بھی آئے مجید خان اچکزئی کو قافلے کی صورت میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں انکی رہا ئش گاہ پہنچا یا گیا جہاں ان کا پر تباک استقبال کیا گیا ۔ واضح رہے مجید خان اچکزئی کوشہری کے اغوا کیس اور گاڑی ٹیمپرنگ کیس میں بھی بری کیا جاچکا ہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…