جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیصل آباد،پنچایت کے ارکان کی جانب سے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے ریپ ،لڑکی کے ماں باپ نے ہی اسے درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑا، لرزہ خیزانکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالا میں پسند کی شادی کرنے پر مبینہ ریپ کا شکار بننے والی لڑکی کے مقدمے میں پنچایت کے تینوں ارکان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔جمعہ کو پولیس کی جانب سے تینوں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ محمد عمر کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی دارالامان سے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں پیشی کے دوران حالات کشیدہ رہے اور دونوں فریقین کے درمیان کمرہ عدالت کے باہر تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی

موجود رہی۔متاثرہ لڑکی کے سسر نے درخواست جمع کرائی تھی کہ لڑکی نے 10 اکتوبر کو اپنی مرضی سے میرے بیٹے سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی لڑکی کے گھر والوں کو منظور نہ تھی اس لئے وہ معاملے کو گاؤں کی پنچایت کے پاس چلے گئے اور لڑکی کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنی بہو کو اس لئے پنچایت کے حوالے کیا تھا کیونکہ والد کی جانب سے باقاعدہ رخصتی کی تقریب کے بعد واپسی کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم پنچایت کے تین ارکان لڑکی کو اپنے ڈیرے پر لے گئے اور وہاں زیادتی کی اور لڑکی کو چیخنے یا بھاگنے کی صورت میں جان سے مارنے دینے کی دھمکی دی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی 12 دسمبر کو کسی صورت وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی اور شوہر کے گھر پہنچی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دی گئیں اور متاثرہ لڑکی کے دیور کو جان سے مارنے کی غرض سے 13 دسمبر کو مختصر وقت کیلئے اغوا بھی کیا گیا تھا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…