منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف،شہباز شریف ،خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق ،آصف کرمانی ،بڑے بڑے نام سعودی عرب میں اکٹھے، کیا ہونیوالا ہے؟بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا جہاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں جبکہ نواز شریف بھی آج ( ہفتہ ) روانہ ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف آج ( ہفتہ ) سعودی عرب روانہ ہوں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے ۔ سابق وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی کو ملکی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

جبکہ خواجہ آصف اور آصف کرمانی بھی سعودی عرب چلے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لندن کے دورے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بدھ کے روز خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جن کے لئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…