اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے گئے تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔علی ترین جمعرات کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کے مقامی آفس پہنچے تو ان کے ہمراہ ان کے والد جہانگیر ترین اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں ہمیشہ تحریک انصاف کیساتھ کھڑا رہونگااور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عوام کی خدمت کرتا رہونگا، انہوں نے کہا کہ کارکنان کے پرزور اسرار پر میں نے علی ترین کو تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار نامزد کیا ہے۔بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ میں عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ جیت کے بعد زرعی شعبوں سے وابستہ افراد کے حقوق پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھاؤنگا۔دوسری طرف پی ٹی آئی کو علی ترین کی نامزدگی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی موقع پر علی ترین کی ایک لڑکی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں بھی وائرل ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر ان تصویروں کی وجہ سے بھی ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ علی ترین کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے، اپنے والد جہانگیر ترین کی مصروفیات کے باعث علی ترین لودھراں کے حلقے کے لوگوں سے رابطے میں رہے اور ہر غمی خوشی کے موقع پر موجود پائے گئے، اسی وجہ سے لودھراں کی عوام ان سے اچھی طرح واقف ہے، تحریک انصاف کے ذرائع نے سوشل میڈیا پر تصویروں کے حوالے سے بتایا کہ علی ترین کے ساتھ ان کی منگیتر ہیں، جہانگیر ترین کے صاحبزادے کی منگنی بسمہ احمد سے 2013ء میں ہوئی، ایم بی اے کرنے کے بعد ان دونوں کی شادی ہو جائے گی۔