اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب ) نے پاکستان سٹیل مل میں اربوں روپے کے ضیاع کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،سٹیل کی بربادی کے ذمہ داروں کے نام ای سی میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی بربادی، قوم کے اربوں روپے کا ضیاع اور حکومت کی عدم توجہی کو مدنظر رکھتے
ہوئے تمام ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے مکمل اور جامع انکوائری کا فیصلہ اس ضمن کے پیش نظر کیا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی بربادی کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں اور کون سے مفاد پرست عناصر اس کی تباہی میں ملوث تھے اور ہیں۔ نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ ماضی اور حال کے تمام ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے تاکہ کسی کو ملک سے فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔