پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعد رفیق کا متنازعہ بیان، پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ کھڑی ہوگئی،حیران کن اعلان کردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دوسرے کے دروازے کو کھٹکھٹانا بڑا تکلیف دے رہا ہے،ہمارا اپنا آئین ہے، ہمیں اپنے فیصلے بھی خود کرنے چاہئیں، عمران خان اور نوازشریف لاڈلے ہیں، کھیلنے کو مانگے چاند،ہماری سیاست دھرنوں کی نہیں، جمہوریت کی ہے، کسی سیاسی جماعت سے دوریاں نہیں چاہتے، ملک میں سیاست، سیاسی عمل، جمہوریت

اور پارلیمان چاہتے ہیں،اس میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہیے،خواہش ہے حکومت مدت پوری کرے اور اسے کرنی بھی چاہیے، اگر حکومت مدت پوری نہیں کرتی تو آئین کے ساتھ زیادتی ہوگی،خواجہ سعد رفیق کے بیان میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی جس پر آئی ایس پی آر کا اتنا بڑا رد عمل آیا لہٰذا یہ رد عمل اتنی جلدی نہیں آنا چاہیے تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ طاہرالقادری سے ملاقات کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی ملاقات ہوئی ہے، جب ماڈل ٹاؤن کا قتل عام ہوا تو بھی ہم آئے، جنازوں اور احتجاج میں بھی شریک ہوئے تھے، ماڈل ٹاؤن والوں کے حق و انصاف کے لیے کھڑے ہوئے تھے اور آج بھی اس پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حق میں ہیں، اس معاملے پر پہلے دن سے پوزیشن لیے ہوئے ہیں، یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم ہونا چاہیے، اگر ہمار پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو ہم یہ کام کر جاتے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کسی مجبوری کی وجہ سے اس معاملے کو روکے ہوئے ہے، سب کو پتا ہے اس میں کیا مسئلہ ہے، مولانا فضل الرحمان کا واضح موقف ہے اور بھی کچھ جماعتیں ہیں جن کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن یہ تھوڑے دن کا ہی مسئلہ ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری سیاست دھرنوں کی نہیں، جمہوریت کی ہے، چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت چلے اور الیکشن وقت پر ہوں جبکہ ہم کسی سیاسی جماعت سے

دوریاں نہیںچاہتے، ملک میں سیاست، سیاسی عمل، جمہوریت اور پارلیمان چاہتے ہیں۔ہم لڑائی، مارا ماری نہیں چاہتے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ ملک میں سیاست کیسے ہونی چاہیے، اس میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔سعد رفیق کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے رد عمل پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سعد رفیق کا بیان تفصیل سے پڑھا اس میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی جس پر آئی ایس پی آر کا رد عمل آیا،یہ نہیں آنا چاہیے تھا،

وہ ایک ادارہ ہے ان کے ایک ایک لفظ کی اہمیت ہے، اس لیے اتنی جلدی ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے دینا یا احتجاج کرنا آئینی حق ہے لیکن یہ پر امن ہونا چاہیے، احتجاج ایوانوں تک پہنچنا چاہیے مگر اس کی کوئی حد ہو جس سے عوام پریشان نہ ہوں،حالیہ دھرنے سے خطرناک پیغام گیا، دنیا نے اس پیغام کو ہماری طرف واپس بھیجا کہ ہم کیا سوچتے ہیں،

لوگوں نے پاکستان کو خطرناک ملک کہا ، ہم اس قسم کے دھرنوں کے خلاف ہیں۔(ن) لیگی قیادت کے سعودی عرب جانے سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے یہ سعودی عرب کیوں گئے اور کس لیے جارہے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے، اب اگر اس کے بعد کچھ ہوتا ہے تو معاملہ ٹھیک ہونے کی طرف جارہا ہے۔سعودی عرب کا بہت احترام ہے مگر پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،

اس کی اپنی پالیسی اور قانون ہونا چاہیے، ہمارا اپنا آئین ہے، ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں، دوسرے کے دروازے کو کھٹکھٹانا بڑا تکلیف دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار عدالت نے سزائیں دیں اور نااہلی ہوئی، آج جو ہورہا ہے وہ معافی تلافی کی طرف نظر آتا ہے، اس این آر اور ماضی کے این آر او میں بہت بڑا فرق ہے، اس ملک میں جمہوریت آئی، نوازشریف جلا وطن تھے واپس آئے اور فوجی جنرل نے وردی اتاری،اس بار سزا، نااہلی اور کرپشن کے کیسز ہے،

یہ سب لاڈلوں کا مسئلہ ہے جب کہ اس قسم کی باتیں ہوگئیں تو بڑے بڑے تالے اداروں کو لگانے پڑیں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خواہش ہے حکومت مدت پوری کرے اور اسے کرنی بھی چاہیے، ہمارے پاس آئین ہے، اگر حکومت مدت پوری نہیں کرتی تو آئین کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور نوازشریف لاڈلے ہیں، کھیلنے کو مانگے چاند۔اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ اس بار ملک میں انتخابات کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…