جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دہشت گرد کسی مذہب کے دشمن نہیں، انسانیت کے دشمن ہیں ٗوزیر داخلہ احسن اقبال

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی مذہب کے دشمن نہیں، انسانیت کے دشمن ہیں،فرار دہشت گرد مغربی سرحد سے دوبارہ ملک میں داخل ہوکر دہشت گردی کررہے ہیں،ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔وزیر داخلہ نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کے ساتھ کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے میتھوڈسٹ چرچ کا دورہ کا اور عمارت کے

مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ دہشت گردوں نے چرچ ہی نہیں، مسجدوں، درگاہوں، بازاروں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں کارروائیاں کرکے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے،آفاقی مذاہب امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں،ہمارا فرض ہے پاکستان میں امن ، استحکام ، بھائی چارے کو فروغ دیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ملک میں عدم استحکام کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ خود کو پاکستان میں محفوظ سمجھیں۔اس موقع پر وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے لیے دی گئیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جو جانیں ضائع ہوچکیں ان کی تلافی یا بدل نہیں ہے،چرچ کی بحالی کریں گے ،زخمیوں کے علاج کے لیے ہدایات بھی دی ہیں۔سردار یوسف نے کہا کہ 17 دسمبر کو ہونے والے افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کریں کم ہے،مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے یہاں پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ انسان دشمن ہیں،یہ ہماری اخلاقی، انسانی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ زیادتی کے شکار افراد سے یک جہتی کا اظہار کریں۔ایک سوال پر احسن اقبال نے کہاکہ کہا کہ فرار عسکریت پسند مغربی سرحد سے دوبارہ پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردی کررہے ہیں، گزشتہ 4 سال کے

دوران دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اب بھی جاری ہے، سیاسی جماعتوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ملک میں عدم استحکام کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا، یہ وقت ٹانگیں کھینچنے کا نہیں ہے۔شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہر کسی کو سعودی عرب جانے کی آزادی حاصل ہے اور ضروری نہیں کہ وہاں جاکر ہر کوئی سیاست کرے، ہر کوئی وہاں جاتا ہے اور میں بھی ایک ہفتہ پہلے عمرہ کرکے آیا ہوں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…