بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور بہت جلد پاکستان واپس آ جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو پہلے 28 اگست 2017 اور پھر 29 نومبر 2017 کو ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ڈاکٹر عاصم کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمات کا سامنا ہے اور گزشتہ ماہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر عاصم علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف اورماڈل ایان علی کا نام بھی ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس کے بعد سے وہ آج تک وطن واپس نہیں آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…