اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بدعنوان عناصرسے عوام کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے نہ صرف قومی خزانے میں جمع کروا رہا ہوں بلکہ۔۔۔چیئرمین نیب نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران اور اہلکاروں کو شکایات کنند گان کی تمام شکایات کو کمپیوٹرائز کرنے ،شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’احتساب سب کیلئے‘ کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں،ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ،بدعنوان عناصرسے عوام کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے نہ صرف قومی خزانے میں جمع کروا رہا ہوں

بلکہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کے عمل پر بھی یقین رکھتا ہوں،ہر شکایت کو نیب کے قانون کے مطابق دیکھوں گا۔ چیئرمین نیب نے یہ بات جمعرات کو نیب ہیں کوارٹرز میں پہلی کھلی کچہری کے موقع پر کہی ۔چیئرمین نیب نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو دن 2 بجے سے لیکر 4بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات بذات خود نیب ہیڈکوارٹرز میں سنیں گے۔ اس سلسلہ میں نیب نے تمام شکایات کنندہ گان سے کہا تھا کہ وہ بدعنوانی سے متعلق درخواستیں، ٹھوس شواہد اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ مقررہ وقت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد لے آئیں۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے 28 نومبر کو آخری جمعرات ہونے کے ناطے نیب ہیڈکوارٹرز میں اپنی پہلی کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنیوالے شکایات کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی توجہ اور اطمینان کیساتھ فرداً فرداً سنیں اور بعض شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کئے جس پر تمام شکایات کنندہ گان نے چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نیب نے تمام شکایات کنندہ گان کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر شکایت کو نیب کے قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں ’احتساب سب کیلئے‘ کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ،

انہوں نے کہا کہ اسی لئے میں بدعنوان عناصرسے عوام کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے نہ صرف قومی خزانے میں جمع کروارہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق احتساب کے عمل پر یقین رکھتا ہوں۔چیئرمین نیب کوملک بھر سے آئے ہوئے افراد نے اپنی شکایات سے آگاہ کیا جن کو انہوں نے انتہائی توجہ اور تحمل سے سنا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شکایات کنندہ گان سے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب نیب کے تمام ریجنل ڈی جی اپنے ریجنل بیوروز میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو

دن 2 بجے سے لیکر 4بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سنیں گے اور ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کی جائز شکایات کے ازالہ کرنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ عوام کے نیب پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔چیئرمین نیب نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کنند گان کی تمام شکایات کو کمپیوٹرائز کرنے کے علاوہ ان کی شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، تمام شکایات کنند گان اور دیگر افراد جو نیب میں اپنی شکایات لے کر آتے ہیں ان کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…