پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے محفوظ بنانے کیلئے گھروں کے ساتھ فوج کے تعاون سے کیا چیز بنائی جائے گی جس سے بھارتی فوجیوں کو تارے نظر آ جائیں گے؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر عوام کو بھارتی جارحیت سے محفوظ بنانے کے لیے گھروں کے ساتھ بنکرز کی تعمیر کیلئے پاک فوج کے تعاون سے عوام کو سیمنٹ سریا اور فنی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ چیف آف آرمی سٹاف کنٹرول لائن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے ہمراہ آزاد کشمیر کے عوام بھی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

لائن آف کنٹرول پر آباد شہریوں کے حوصلے ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں ۔ دشمن کو آزاد کشمیر کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ۔ وہ کوٹلی کھوئی رٹہ میں صحافیوں اور جماعتی کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر وزیر حکومت سردار فاروق سکندر ، ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ نصیر احمد خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن کوٹلی راجہ ایوب ،سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ملک حنیف ، سابق امیدوار اسمبلی راجہ ریاست ، چیئرمین ضلع زکوۃ کوٹلی ، سٹی صدر کھوئیرٹہ سردار عزیز سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری یا سپیکر اسمبلی نے ملاقات کی ہے ۔ وہ بڑے آدمی ہیں ان سے ملنا بری بات نہیں ۔ حکومت مستحکم ہے لوگوں کے کانوں میں کی گئی سرگروشیوں پر یقین نہیں رکھتا یہ اس دن سے شروع ہوگئیں تھی جب وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ سرگروشی کرنے والے یہی کہتے تھے کہ فلاں آپ کاحمایتی ہے فلاں نہیں مگراسی وقت طے کرلیا تھا ریاست کا مفاد سب سے زیادہ عزیز رکھوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستا ن سے بات کی ہے جلد اس معاملہ کو یکسو کریں گے ۔بجلی بحران کا معاملہ ٹیرف سے منسلک تھا جو جلد ہی حل ہونے کی توقع ہے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مخیر حضرات نے بہت ہسپتال بنالیے اب ہم دعوت دیں گے وہ آئیں سرکاری سکولوں کے اندر غریب بچوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا حصہ ڈالیں انہیں مکمل سہولیات فراہم کریں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت مکمل طور پر مستحکم ہے چوہدری عبدالمجید صاحب اگر پانچ سال پورے کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نے کر سکتے ۔ انشاء اللہ پانچ سال پورے کریں گے اور آزاد کشمیر کو تعمیر وترقی کا گہوارہ بنائیں گے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے انقرہ میں کشمیر اور فلسطین کے بارے میں جو موقف اپنایا وہ قوم کے دلوں کی آواز تھا ۔ اسلام آباد میں ہونے والی سپیکر کانفرنس میں وہ ممالک جو کشمیر کے حوالے سے خاموش رہتے تھے ان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر تشویش کا اظہار حکومت پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…