جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ جوا کھیلا، نیب کی ٹیم لندن میں کھانوں سے لطف اندوز ہوتی رہی، وفاقی وزیر کا حیران کن بیان

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ پارٹی کا قرض چکا نے کیلئے جوا کھیلا نیب ٹیم لندن میں کھانے انجوائے کرتے رہے اور تصویریں اخباروں کی زینت بن گئیں، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا محمد نواز شریف کا قصور بن گیا، جوئے کھیلنے والے صادق اور امین ٹھہرے۔جمعرات کو دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ٹیم ثبوتوں کیلئے 3دفعہ لندن

کا دورہ کرچکی ہے، نیب ٹیم لندن میں کھانے انجوائے کرتی رہی اور تصویریں اخباروں کی زینت بن گئیں، ان کے لاڈلے نے نیازی سروسز لمٹیڈ کمپنی خود تسلیم کی تھی، سب کو تسلیم کرنے کے باوجود لاڈلے کو اثتثنیٰ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2000میں بند کی گئی انکوائری دوبارہ کھولنے کی کیوں ضرورت پڑ گئی ہے، سڑکیں بنانا حکومت کا کام ہے، رائے ونڈ بل روڈ کسی کی چار دیواری میں نہیں بنی۔ وزیر نجکاری نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ملکی ترقی کا وژن بہت وسیع ہے، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا محمد نواز شریف کا قصور بن گیااربوں روپے کے مالک عمران خان کے آمدن کے ذرائع آج تک معلوم نہیں ہوسکے ، عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ پارٹی کا قرض چکانے کیلئے جوا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ جوئے کھیلنے والے باکردار اور صادق امین ٹھہرے، کچھ تو خدا کا خوف کریں، اربوں روپے کے قرض معاف کرانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا ، ملک میں عوام کے ووٹ اور جمہوریت کے ساتھ مذاق ہورہا ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ پارٹی کا قرض چکا نے کیلئے جوا کھیلا نیب ٹیم لندن میں کھانے انجوائے کرتے رہے اور تصویریں اخباروں کی زینت بن گئیں، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا محمد نواز شریف کا قصور بن گیا،

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…