بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہم نے کبھی این آر او نہیں کیا جو پیپلز پارٹی نے کیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی استحکام ملکی ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ضروری ہے، طاہر القادری اور اپوزیشن اے پی سی کو دھرنے کے بجائے قومی یکجہتی کی اے پی سی بنائیں ہم نے کبھی وہ این آر او نہیں کیا جو پیپلز پارٹی نے کیا تاہم پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے پر دوسرا سنگ میل عبور کریں گے ہمارا مقابلہ بھارت اور خطے کے دیگر ممالک سے معیشت کے میدان میں ہے،

معیشت مضبوط ہوگی تو کوئی ملک میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتاان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں پہلے ایگزیکٹو آٖس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چیئرمین نادرا ،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے کبھی وہ این آر او نہیں کیا جو پیپلز پارٹی نے کیا تاہم پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے پر دوسرا سنگ میل عبور کریں گے۔ سیاسی استحکام ملکی ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ضروری ہے، طاہر القادری اور اپوزیشن اے پی سی کو دھرنے کے بجائے قومی یکجہتی کی اے پی سی بنائیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچا ملک کو ڈبو دیتا ہے، پاکستان کو مضبوط کرنے میں استحکام رکھنا ہے اور اس کیلے کام کرنا ہے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013 میں دہشت گردی اس قدر تھی کہ بلوچستان، کراچی کی شاہراہیں غیرمحفوظ تھیں اور 4 سال بعد بلوچستان سے اغوا برائے تاوان کی آوازیں نہیں سنی جب کہ گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر لوگ بلا خوف سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے سی پیک کو ناکام بنانا چاہتا ہے جب کہ جاسوس کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے بھارت کروڑوں ڈالر استعمال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بھارت

اور خطے کے دیگر ممالک سے معیشت کے میدان میں ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو کوئی ملک میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتاوزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے کروڑوں ڈالر استعمال کررہا ہے ہمارا مقابلہ بھارت اور دیگر ممالک سے معیشت کے شعبے میں ہے۔مضبوط معیشت مضبوط پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے

انہوں نے کہا کہ4 سال بعد بلوچستان سے اغوا برائے تاوان کی آوازیں نہیں سنی اور اب گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر لوگ بلا خوف سفر کرتے ہیں ماضی میں بلوچستان کی ترقی میں باقی رہ جانے والے کمی کو پورا کیا جائے گاپیپلز پارٹی کے دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں دہشتگردی اس قدر تھی کہ بلوچستان اور کراچی کی شاہراہیں غیر محفوظ تھیں۔

بلوچستان کے عوام ایگزیکٹو پاسپورٹ جیسی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ کوئٹہ ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی تعمیر پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس بلوچستان کا پہلا پاسپورٹ آفس ہے جہاں جدید ترین سہولتیں دی گئی ہیں جب کہ اسے 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق کوئٹہ ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس میں بیک وقت 80 افراد کو سروس دی جاسکے گی اور ایک پاسپورٹ کی تیاری میں 20 سے 25 منٹ لگیں گے جب کہ خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ جگہ ہے تاکہ انہیں کوئی دشواری نہ ہو۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں پہلے ایگزیکٹو آفس کا افتتاح کیا پاسپورٹ آفس میں بیک وقت80 افراد کو سروس دی جا سکے گی

اور ایک پاسپورٹ کی تیاری میں20 سے25 منٹ لگیں گے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر پہلے ایگزیکٹو آفس کا افتتاح کیا اور پاسپورٹ آٖفس میں بیک وقت80 افراد کو سروس دی جا سکے گی ، خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ جگہ ہے تاکہ انہیں کوئی دشواری نہ ہو ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس4 ماہ ریکارڈ مدت میں قائم ہوا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…