اسلام آباد (آن لائن) نیب اور وزارت داخلہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے ‘ نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے حکم امتناعی جاری کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کی جانب سے اسحاق ڈار کی درخواست پر حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد نیب اور وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی روک دی ہے ۔ چیئرمین
نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی سلسلے میں وزارت داخلہ کو اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے خط بھی لکھ دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد مزید کارروائی موخر کر دی گئی ہے نیب نے معاملہ دوبارہ عدالت لے جانے اور حکم امتناعی خارج کروا کر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے‘ نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت بذریعہ انٹرپول واپس لانے کا اعلان کیا ہے ۔