ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول ماں کے خون پرسیاست کرنے کی بجائے باپ سے یہ چند سوال پوچھیں،اسے قاتل مل جائے گا،پرویزمشرف کی جانب سے سوال پیش کردیئے گئے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ بلاول سید پرویز مشرف کو اپنی ماں کا قاتل کہنے کی بجائے چند بنیادی سوالات کے جوابات ڈھونڈے،قاتل اسے اپنے ہی گھرمیں زرداری کی صورت میں مل جائے گا۔بے نظیرقتل کا فائدہ زرداری کو ہوا، زرداری نے تحقیق میں مددگارتمام ثبوت ختم کروادئیے اور اپنے انٹرویو میں کہا کہ قاتل بیت اللہ محسود ہے۔

قمرزمان قائرہ نے بھی کہا کہ قتل کی منصوبہ بندی سمیع الحق کے مدرسے میں کی گئی۔بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پراپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف کو بے نظیر کا قاتل قراردینے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بلاول اپنے باپ کی مکاری کا شکار ہوچکا ہے۔وہ اپنے باپ کے خوف سے اس کا موقف اختیار کرنے پر مجبور ہے ۔بلاول اگر چند آسان سوالوں کے جوابات ڈھونڈلے تو اسے زرداری کی صورت میں قاتل اپنے گھر میں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کا فائدہ آصف زرداری کوہوا۔زرداری نے جعلی وصیت دکھا کر پیپلز پارٹی پرقبضہ کیا۔بے نظیر کی جائیداد،انشورنس اور بنک بیلنس حاصل کیا اور پھر صدر پاکستان بن گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن ان نکات پر کہ ناہیدخان اور صفدر عباسی جو موقع کے گواہ تھے،ان کے بیانات کیوں نہیں لئے گئے،خالد شہنشاہ کو کس نے قتل کروایا،بے نظیر کے زیراستعمال بلیک بیری بلاول ہاؤس میں کس نے چھپایا، بم پروف گاڑی کی چھٹ کیوں کٹوائی گئی، بے نظیر کو گاڑی کی چھت سے سرباہر نکالنے کو کس نے کہا،جلسہ گاہ سے واپسی پر بے نظیر کا روٹ کس نے تبدیل کروایا،بے نظیر کے سیکیورٹی انچارج رحمان ملک جلسہ گاہ سے واپس کیوں چلے گئے تھے، بے نظیر کا پوسٹ مارٹم کرنے سے ڈاکٹروں کو کس نے منع کیا،

آصف زرداری نے اپنے انٹرویو میں قاتل بیت اللہ محسود کو کیوں کہا،قمرزمان قائرہ نے کیوں کہا کہ بے نظیرقتل کی منصوبہ بندی سمیع الحق کے مدرسے میں ہوئی اور سب سے بڑی بات کہ بے نظیر کے قتل کے نتیجے میں ملنے والے پانچ سالہ دوراقتدار میں آصف زرداری نے قاتل کیوں نہیں پکڑے، شفاف تحقیقات کی گئیں تو قاتل آصف زرداری کی شکل میں سامنے آئے گا۔ آصف زرداری نے بہت سے مفادات حاصل کرنے کے لئے بے نظیربھٹو کو قتل کروایا اور اب بچنے کے لئے سید پرویز مشرف کوالزام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو اپنی ماں کے خون پرسیاست کرنے کی بجائے اپنے باپ سے ان سوالوں کے درست جوابات حاصل کرنے چاہئیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…