جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

2018ء میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہی ہونگے،تصدیق کردی گئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے

کہ الیکشن 2018ء میں وزارتعظمیٰ کے امیدوار وزیراعلیٰ پنجابشہباز شریف ہی ہونگے نواز شریف کے منہ سے جو بات نکل جاتی ہےوہ پتھر پر لکھیر ہو جاتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جاتی امراء میں نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماء پارٹی کے صدر سے روزانہ آکر مختلف امور پر ہدایات اور مشورہ لیتے ہیں ہمیں عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر تحفظات ہیں تحریک انصاف ٹھیک ہے تو پھرتحریک عدل کیسے غلط ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس لئے ٹھیک ہے کہ عمران خان کا نام جڑا ہے جبکہ کیا تحریک عدل اس لیے غلط ہے کہ اس کے ساتھ میاں نوازشریف کا نام ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کا نام ساتھ لگ جائے تو عوام خوش آمدید کہتے ہیں ہر انتخابی جدوجہد کی نمائندگی وہی کرتے ہیں صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جس پر ویز رشید نے جواب دیا نواز شریف کے منہ سے جو بات نکل جاتی ہے وہ پتھر پر لکیر ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…