پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاسی کزنز مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (آن لائن) وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کا الیکشن جتوائے گی ۔ ہماری جماعت کا منشور ملکی ترقی ہے لیکن مخالفین ترقی کے دشمن ہیں مسلم لیگ(ن) کی سٹریٹ پاور دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے سیاسی کزنز مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے کراچی میں مظلوموں کو فیکٹری میں جلادیا گیاتو اس پر تمام مولوی اور جماعتیں چپ رہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے

بجلی عابد شیر علی نے بدھ کے روز جہلم میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سٹریٹ پاور سب جماعتوں سے زیادہ ہے اور سیاسی مخالفین پر الیکشن 2018 کا خوف طاری ہے ۔ مخالفین ترقی کے دشمن ہیں جتنے بھی سیاسی کزنز مل جائے لیکن ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی فیکٹری میں تو غریب اور مظلوموں کو جان بوجھ کر جلادیا گیا تو وہاں پر کسی مولوی اور سیاسی جماعت نے آواز نہیں اٹھائی عابد شیر علی نے کہاکہ نواز شریف نے پاکستان کو بجلی دی اور دہشتگردی کو ختم کیا ۔ قوم کو مبارک ہو نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بھی مکمل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہزاروں کلومیٹر کی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں ۔ شکایات میں واضح کمی آنا ہماری بڑی کامیابی ہے کھلی کچہری کا سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پہنچائیں گے ۔ عوام کو سہولتیں دینا ہماری ترجیح ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئیسکو کے علاقے میں 5.5 ارب روپے کی لاگت سے 12 نئے گرڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ 273 کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائنیں اور 37 نئے پاور ٹرانسفارمر رکھے گئے ہیں تاکہ نظام کو مستحکم کیا جا سکے ۔ پاکستان کے طول و عرض سے کم وولٹیج کا مسئلہ مارچ 2018 تک ختم کر دیں گے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ جن علاقوں میں محکمہ مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا وہاں اعلی افسران کو سزائیں دی جائیں گی۔ ہم نے سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے جس کی بدولت صارفین موبائیل میٹر ریڈنگ ‘ لوڈشیڈنگ کا شیڈول ‘ لائن لاسز کی تفصیلات چیک کر سکیں گے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…