پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی آخری مہلت ملنے کا موقع ضائع نہ کیا،اچانک بڑا قدم اٹھاکر سب کو حیران کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئیں۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی کے 2 جنو ری تک ملتوی کردی گئی۔تاہم اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر انٹرا پارٹی

انتخابات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کے لئے امیدواروں کی تفصیلات، نتائج، پینل اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جمع کرائیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت 2 جنوری کو ہوگی۔بعدازاں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فارن فنڈنگ پر فیصلہ تاریخی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا تمام ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن سو موٹو ایکشن لے سکتا ہے، اس لئے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں میں کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرے جب کہ عمران خان 3 سال سے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ اجرتی اور لوٹا سیاستدانوں کا تحریک انصاف پر قبضہ ہے جب کہ پارٹی میں نوٹ کریسی اور لوٹا کریسی رائج ہے، ہمیں پی ٹی آئی سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…