منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

جہانگیرترین کی جگہ این اے 154 لودھراں سے ضمنی الیکشن کون لڑے گا؟وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کا باضابطہ اعلان کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)جہانگیرترین نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کے لئے اپنے بیٹے علی خان ترین کو امیدوارنامزد کردیا،علی ترین آج کا غذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،جہانگیرترین نے اپنے فارم ہاؤس پرمقامی پارٹی عہدیداروں ، کارکنوں اورحامیوں کی موجودگی میں علی خان ترین کی نامزدگی کا اعلان کیا،جہانگیرخان ترین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے مطالبے پرعلی ترین کو امیدوار نامزد کیا،علی خان ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خان ترین نے کہا

کہ ضمنی الیکشن میں امیدوار نامزدکرنے پرپارٹی کارکنوں کا مشکور ہوں،ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے دن رات ایک کروں گا،عمران خان کا ویژن آگے لیکرچلوں گا،قومی اسمبلی میں حلقہ کے غریب کسانوں کے لئے آوازبلندکروں گا،انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور پارٹی کے اعتماد پرپورااتروں گا،لودھراں سے تھانہ،کچہری کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔علی خان ترین کا مزید کہنا تھا کہ میرا حلقہ کی عوام سے 2013سے تعلق ہے ،اپنے والدجہانگیرترین کی غیرموجودگی میں حلقہ کی عوام کو ہفتے میں تین دن وقت دیتا تھا ،ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کی۔لودھراں کی عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…