جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پنشنرز کو طویل قطاروں میں لگنے کی زحمت سے بھی نجات مل گئی ،نیاڈیجیٹل ماڈل متعارف کروادیاگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بینک الفلاح نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) کے اشتراک سے مئی 2016میں ای او بی آئی کے پنشنرز کے لیے ایک ڈیجیٹل ماڈل متعارف کرایا ہے۔ اس انقلابی کی بدولت اقدام یونین پے انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے 3لاکھ80 سے زائد پنشنرز کوآسان اور باسہولت طریقے سے پنشن ادا کی جارہی ہے۔ پنشن کی وصولی کے سابقہ ماڈل کے برعکس اب نئے ماڈل کے تحت پنشنرز کو بینکوں کی شاخوں

تک جانے اور ہر مہینے موسم کی سختیوں کا سامنا کرتے ہوئے طویل قطاروں میں لگنے کی زحمت سے بھی نجات مل گئی ہے۔بینک الفلاح نے اگست 2017میں ای او بی آئی کے پنشنرز کے لیے ایک اور منفرد سہولت Alif EOBIکارڈز کی شکل میں متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے پنشنرز پوائنٹ آف سیلز ٹرمینلز سے ٹرانزیکشن کی لاگت کے بغیر خریداری کرسکتے ہیں۔ پاکستانی ریٹیل انڈسٹری میں پوائنٹ آف سیلز ٹرمینلز ایک اہم حصہ بن چکے ہیں جن سے صارفین کو لین دین کی سادہ، تیز رفتار اور محفوظ سہولت حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان میں اس وقت 40ہزار سے زائد پوائنٹ آف سیلز مشینیں صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت مہیا کررہی ہیں۔یہ پیش رفت نہ صرف صارفین کی سہولت کا باعث بن رہی ہے بلکہ اس کی بدولت صارفین ادائیگیوں کے جدید نظام میں رونما ہونے والی جدت سے بھی استفادہ کررہے ہیں۔ای او بی آئی کے پنشنرز اپنی پنشن کی مکمل رقم کو ایک ساتھ نکالنے کے بجائے والٹ اکاؤنٹ اور Alif EOBIکارڈز کو پوائنٹ آف سیلز ٹرمینلز پر استعمال کرتے ہوئے اب زیادہ موثر انداز میں خرچ کرسکیں گے۔ پنشنرز کو والٹ اکاؤنٹس سے نکالی جانے والی رقم کی تفصیلات ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوگی اس طرح وہ اپنی باقی رقم کا حساب رکھ سکیں گے۔ یہ سہولت بزرگ پنشنرز کو نقد رقوم رکھنے کی صورت میں رقوم چوری ہونے کے خدشہ سے بھی محفوظ رکھے گی۔الفلاح ای او بی آئی ڈیبٹ کارڈز

کو پوائنٹ آف سیلز مشینوں پر استعمال کرنے کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں پنشنرز اے ٹی ایم میں رقوم نکالنے کی کم سے کم حد 500روپے مقرر ہونے کی وجہ سے اپنے والٹ میں باقی رہ جانے والی 250روپے کی رقم استعمال نہیں کر پاتے تھے تاہم اب پوائنٹ آف سیلز ٹرمینلز کے ذریعے پنشنرز 250روپے بھی خرچ کرسکیں گے۔پنشنرزاب اے ٹی ایمز جانے اور نقد رقوم رکھنے کی زحمت سے بچتے ہوئے اپنی بیشتر ضروریات پوائنٹ آف سیلز مشینوں پر کارڈ سوئپ کرکے بغیر کسی ٹرانزیکشن کی لاگت اور آسانی کے ساتھ پوری کرسکیں گے ۔اس وقت پنشنرز کی جانب سے سوداسلف کے اسٹورز اور کھانے پینے کی جگہوں پر 33فیصد خوردہ ادائیگیاں پوائنٹ آف سیلز مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پنشنرز کی جانب سے 250روپے سے کم مالیت کے ٹرانزیکشنز کی تعداد بھی نمایاں ہے جو زیادہ تر فیول اسٹیشنز پر کی جاتی ہیں۔ الفلاح ای او بی آئی ڈیبٹ کارڈز اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ہسپتال اور بیکریاں شامل ہیں۔کارڈ ہولڈرز کو فروخت کے مختلف خوردہ مراکز پر زبردست رعایت بھی حاصل ہوتی ہے جن میں سپرمارکیٹس، فیول اسٹورز، ریسٹورانٹس، ہسپتال اور فارمیسی شامل ہیں۔ بینک الفلاح پوائنٹ آف سیلز مشینوں کے ذریعے ادائیگیاں کرنے والے پنشنرز کے لیے نقد رقوم کی واپسی اور انعامات کی اسکیم پر بھی غور کررہا ہے۔بینک صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے ایک معاون اور متحرک شکایتی مرکز کے زریعے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں پنشنرز کو مدد اور رہنمائی کو بھی یقینی بنارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…