اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کلبھوشن کس زبان میں اپنی بیوی سے ٹیلیفون پر بات کرتاتھا؟آئی ایس آئی اہلکار کتنے عرصے سے کلبھوشن کے ساتھ سایہ کی طرح لگے ہوئے تھے؟تہلکہ خیز انکشافات‎

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایس آئی پانچ سال سے کلبھوشن کے ساتھ سائے کی طرح لگی ہوئی تھی، اس کی اپنی بیوی کے ساتھ ممبئی میں مراٹھی زبان میں ہونے والی ٹیلیفونک کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن کو پکڑنے کیلئے ڈھیل دی گئی، نجی ٹی وی پروگرام میں مبشر لقمان کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ سال قبل کلبھوشن کی

شناخت آئی ایس آئی نے کر لی تھی ۔ وہ ممبئی میں اپنی بیوی سے ٹیلیفون پر مراٹھی زبان میں بات کر رہا تھا جو کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان میں بھی اپنا نیـٹ ورک قائم کرنا چاہتا تھا کرنا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے یہاں کاروبار کے بہانے بھرتیاں شروع کیں۔ انـٹیلی جنس اداروں نے اس کو بے نقاب اور اس کے مشن سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اسے یہاں پائوں جمانے کا موقع دیا اور جن لوگوں کو وہ بھرتی کر رہا تھا ۔ آئی ایس آئی نے اس کے گروپ میں اپنے افراد کو پلانٹ کیا جنہیں بعد ازاں کلبھوشن نے تربیت کیلئے افـغانستان سے ہندوستان بھیجا۔ اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اس نے ایران سے پاکستان آنا جانا شروع کیا اور جب وہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا تو اس کے گرد گھیرا تنگ کر کے آئی ایس آئی نے اسے دبوچ لیا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دنیائے جاسوسی میں یہ سب سے بڑی کامیابی تھی جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے حاصل کی کہ ایک انتہائی اعلیٰ عہدیدار دشمن جاسوس کو پکڑا ۔  آئی ایس آئی پانچ سال سے کلبھوشن کے ساتھ سائے کی طرح لگی ہوئی تھی، اس کی اپنی بیوی کے ساتھ ممبئی میں مراٹھی زبان میں ہونے والی ٹیلیفونک کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن کو پکڑنے کیلئے ڈھیل دی گئی،  مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ سال قبل کلبھوشن کی شناخت آئی ایس آئی نے کر لی تھی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…