ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کی اپنی ماں اور بیوی سے ملاقات کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ‎

datetime 25  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ میں کلبھوشن یادیو کی اپنی ماں اور اہلیہ سے ہونے والی ملاقات کے موقع کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جس جگہ پر ملاقات کرائی گئی ہے وہ ایک کیبن ہے جس کے ایک طرف کلبھوشن یادیو ہے اور دوسری طرف انکی ماں اور بیوی ہیں ۔،قریب ہی ایک فون بھی موجود ہے۔

دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کی تردید کردی۔ پیر کوترجمان دفتر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے معاملے پر وضاحت جاری کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے افسر کی موجودگی کوقونصلر رسائی سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں زیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی اور اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔ وزیر خارجہ کے اس بیان پر دفتر خارجہ کو وضاحت جاری کرنا پڑی ہے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…