اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت مجھے بھی میرے شوہر یاسین ملک سے ملنے دے ،اہلیہ مشعال ملک کا مطالبہ،مشعال ملک کے مطابق یسین ملک کو پچھلے تین سال سے اپنی فیملی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ہندوستان اپنے دہشت گرد کلبھوشن کو بچانے عالمی عدالت چلا جاتا ہے مگر حریت لیڈر یسین ملک کو اپنی بیٹی اور بیوی
سے نہیں ملنے دیتا یہ کونسا ہندوستان کا قانون ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن کو بچانے کی ہندوستان ہر ممکن کوشش کرتا ہے مگر کشمیریوں کے ساتھ دہشتگرد سے بدتر سلوک کیا جاتا ہےانسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشت گرد کو اس کی فیملی سے ملاقات کروائی گئ ہندوستان مجھے یسین ملک صاحب سے نہیں ملنے دیتا۔بھارت نے میری بیٹی کو اپنے والد سے دور رکھا ہے،یسین ملک سمیت حریت قائدین پر تشدد کیا جاتا ہے،کشمیریوں کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ آزادی کی بات کرتے ہیں،ہندوستان کا ظلم ستم دنیا کے سامنے ہے،مگر دنیا ہندوستان کے ظلم و ستم پر خاموش تماشائی ہےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں