جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی بیٹوں کو لندن بھجوانے کیلئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد، عام لوگوں کی طرح لائن میں لگے رہے

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کو لندن بھجوانے کیلئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد ‘عمران خان کے بیٹے بھی ائیر پورٹ پر عام لوگوں کی طرح لائن میں لگے رہے اور کوئی وی آئی پی پروٹوکول حاصل نہیں کیا جن کی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا اور صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے

چیئر مین عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان اپنے والد سے ملاقات کے بعد واپس ماں کے پاس جانے کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔ایک ہفتہ پاکستان میں گزارنے کے بعد سلیمان اور قاسم خان جب لندن روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ائیر پورٹ آئے تو اس موقع پر عمران خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔حیران کن طور پر عمران خان کے بیٹے بھی ائیر پورٹ پر عام لوگوں کی طرح لائن میں لگے رہے اور کوئی وی آئی پی پروٹوکول حاصل نہیں کیا جن کی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا

اور صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم خان اور سلیمان خا ن نے عام لوگوں کی طرح لائن میں لگ کر ائیر پورٹ پر ہونے والی معمول کی کارروائی مکمل کی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دبئی سے لندن جاتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخارچودھری اور ان کے بیٹے کی ایک شخص کے ساتھ لائن میں نہ لگنے پر تلخ کلامی ہو گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈ یا شیئر ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…