کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں شمولیتوں کے حوالے سے قائم سیاسی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین لیاقت علی جتوئی کی صدارت میں جتوئی ہاؤس پر منعقد ہوا۔ اجلا س میں سینئر رہنماء علی حیدر زیدی ، سردار علی اکبر بھنگوار ، سید کاظم علی شاہ ، دیوان سچل شریک اس موقع پر سندھ بھر میں پارٹی میں نئے شامل ہونے والے لوگوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی سندھ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت
کے حوالے سے کمیٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کرے گی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ و سیاسی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں اہم شخصیات جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگی۔ کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں اور جلد دیکھیں گے کہ بہت ساری شخصیات عمران خان کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔ سندھ کے لوگوں کو عمران خان کی شکل میں ایک مسیحا مل گیا ہے۔ سندھ کے لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے سواء کھوکھلے نعروں کے کچھ نہیں دیا اب ضروری ہے کہ انقلاب اور نئے پاکستان کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر علی حیدر زیدی نے کہا کہ کراچی میں بھی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں بہت جلد اہم لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والے عوام کے مسائل سے نالاں ہیں ماضی میں کراچی کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کوئی بھی جماعت کراچی کی ترقی کا نہیں سوچ رہی اگر ان کی سوچ ہے تو صرف اپنے عہدوں اور وزارتوں کی کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے اور کراچی کے شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں اہم شخصیات جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگی۔