منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

پاناما کیس سننے والے معزز جج کیخلاف اشتعال انگیز مہم چلانے پر حکومتی وزیر کی شامت،سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)پانامہ کیس سننے والے ججز کیخلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز مہم چلانے پر وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست دانیال عزیز کے آبائی علاقے نارووال کے رہائشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 204 کے تحت دانیال عزیز کیخلاف کارروائی استدعا کی گئی ہے جمعہ کے روز نارروال کے رہائشی ندیم نثار

کی جانب سے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف پانامہ بنچ میں شامل ایک معزز جج کے خلاف توہین امیز ریمارکس دینے بارے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دانیال عزیز کیخلاف 2003 کے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کارروائی کی بھی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے درخواست گزار کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ دانیال اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے عدلیہ کی تضحیک و توہین کیلئے پوری مہم جوئی میں مصروف ہیں، درخواست گزار کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم کی موجودگی میں دانیال عزیز کی عدلیہ کیخلاف نفرت انگیز تقرر سماجی میڈیا پر زیر گردش ہے اس محفل میں دانیال عزیز نے پانامہ بنچ کے ایک معزز رکن جج کو بطور خاص سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ہے توہین اور نفرت انگیز مہم کے ذریعے دانیال عزیز نے عدالت عظمیٰ میں زیر التواء بہت سے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی سازش کی ہے درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ سماجی میڈیا پر چلنے والے نفرت انگیز مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دیا جائے اور دانیال عزیز کیخلاف آئین اور توہین عدالت قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…