منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس،آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت،پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی  (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کسی بھی نوعیت کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوششوں اور کردار پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ پڑوس میں عدم استحکام کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے جنوبی ایشیاء میں سٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے مقصد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دفاع اور داخلہ کے وفاقی وزراء ، چیئرمین جے ایس سی ، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ،سیکرٹری خارجہ امور اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ نیشنل کمانڈر اتھارٹی کو سٹرٹیجک ماحول سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ این سی اے نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کے پڑوس میں ہونیوالے عدم استحکام کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا جن کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں سٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے مقصد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان اقدامات میں روایتی ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ، بھارتی بحری خطے کو جوہری بنانا اور بی ایم ڈی میں اضافے اورتعیناتی کے منصوبے شامل ہیں۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کسی بھی نوعیت کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کی پاکستان کی پالیسی کا اعادہ کیا۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قومی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوششوں اور کردار پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی۔ این سی اے نے بابر تھری ایس ایل سی ایم اور ابابیل میزائل سسٹم کے تجربات کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی کے مظاہرے کو سراہا

جس سے سٹریٹیجک صلاحیتوں کے حوالے سے ملک ٹیکنالوجی کی جدت کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔اجلاس کے دوران نیوکلیئر سیکیورٹی ریجیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پاکستان کے جوہری نظام کے کمانڈ اور کنٹرول اورسیکیورٹی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیاجس کے ذریعے پاکستان کے سٹریٹیجک اثاثوں اور مواد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر پاکستان جوہری سیکیورٹی میں اضافے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے اقدامات کے حوالے سے عالمی کوششوں میں اپنا بامقصد کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سٹریٹیجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے اعلی معیار کو سراہا۔

این سی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پرامن بقائے باہمی کا خواہاں اور جنوبی ایشیاء میں سٹریٹیجک استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے ہمسائیوں کے ساتھ کوششوں کا خواہشمند ہے۔ این سی اے نے ہتھیاروں کی برآمد کو کنٹرول کرنے کیلئے قومی سطح پر جامع اقدامات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا جو عالمی ایکسپورٹ کنٹرول ریجیم کے مطابق ہے۔اجلاس نے زور دیا کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے متعدد اداروں بشمول نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این سی جی ) کا حصہ بننے کی تمام مطلوبہ ضروریات پوری کرتا ہے اور وہ اس حوالے سے غیر امتیازی طرز فکر اختیارکئے جانے کا خواہاں ہے۔این سی اے کو نیشنل سپیس پروگرام 2047ء اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے نیوکلیئر پاور پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی تاکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے مذکورہ دونوں پروگراموں کی مکمل توثیق کی کیونکہ یہ مستقبل کی قومی سماجی اقتصادی خوشحالی اور ترقی کیلئے ضروری ہیں،این سی اے نے تمام موجودہ اور ابھرتے ہوئے سویلین شعبوں میں بالخصوص سپیس پروگرام کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا ۔ صحت ، زراعت ، میڈیسن اور صنعت کے شعبوں میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے ان شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ میں پاکستان کی دلچسپی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن نیوکلیئر ایپلی کیشن کیلئے مہارت اور خدمات کے فراہم کنندہ کے طور پر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…