پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب کی ٹیم رائل نواب ڈشوں میں ثبوت ڈھونڈ رہی ہے، ہم نوابی کباب نہیں کھائیں گے، عمران خان کا چورن بکنے والا نہیں، وفاقی وزیر کے انکشافات 

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہنیب کی ٹیم تیسری بار ثبوتوں کی تلاش میں لندن بھیجی گئی جو بیرون ملک درخواست گزاروں کیساتھ کھانے کھا رہی ہے اوررائل نواب ڈشوں میں ثبوت ڈھونڈتی پھررہی ہے،ہم ہوٹل جاکر نوابی کباب نہیں کھائیں گے عوام کے پاس جائیں گے ،عمران خان والا چورن بکنے والا نہیں ،ریو یو پٹیشن کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کی پوری پیروی کریں گے ،الحمداللہ کچھ جوڈیشری پہرہ دے رہی ہے کہ انصاف کے تقاضے پور ے ہونے چاہئیں،

کیا مانیٹرنگ صر ف نوازشریف کو گناہ گار قرار دینے کیلئے ہے؟۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف ریفرنس پہلے دائر ہوااورثبوت اب ڈھونڈے جارہے ہیں۔نیب کی ٹیم تیسری بار لندن گئی ہے او روہاں دھکے کھا رہی ہے لیکن کوئی شواہد اسے پکڑائی نہیں دے رہے ۔ اس سے پہلے جو جے آئی ٹی بنی تھی اس کے سربراہ نے بھی ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے اپنے بینک کرپٹ رشتہ دار کو چنا تھا اور پھر قانون قاعدے پورے کئے بغیر 40ہزار پونڈ تھما دئیے گئے ۔ ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ جے آئی ٹی نے مکمل اور پختہ ثبوت حاصل کر لئے لیکن اگر اب ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں تو پھر چھ ہفتوں میں ریفرنس دائر کرنے کا کیسے کہہ دیا گیا؟ ۔ کیا رائل نواب کے ٹشوز سے ثبوت مل رہے ہیں ۔ پوری دنیا میں پاکستان کے وزیر اعظم کی تذلیل کی گئی ۔ کہا گیا کہ نیب دفن ہوچکی اور جے آئی ٹی ہیرو تھی ،نواز شریف کو فارغ پہلے کردیا گیا اورثبوت ابھی تک ڈھونڈے جارہے ہیں۔رائل نواب میں کھانے کھائے جارہے ہیں ،ان کی حرکتیں بھی نوابی اور تفتیش بھی نوابی ہے ،شیخ رشید اور عوامی تحریک کے لوگوں کے ساتھ دعوتیں اڑائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے دہرے معیار اپنائے جارہے ہیں،اسحاق ڈار کیس میں بھی قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،صرف دس دن بعد اشتہاری قرار دے دیا گیا او رریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے جبکہ ایک اشتہاری تین سال سے

باہر گھوم رہا ہے جلسے کرتا پھر رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔کیا مانیٹرنگ نوازشریف کو گناہ گار قرار دینے کیلئے ہے؟۔ یہ دن دیہاڑے پاکستان کی کیسی بھیانک تصویر دکھائی جارہی ہے ۔ اگر ہم بات کریں تو ہمارے خلا ف تنقید ہوتی ہے سخت رویہ اپنایا جاتا ہے سخت الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ برابری کا سلوک ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے اور انہوں نے اپنا اثاثہ ڈیکلیئر کیا ہے لیکن عدالت میں کہا جارہا ہے نہیں ہے کیونکہ آپ ڈائریکٹر او رشیئر ہولڈر نہیں تھے ۔

کیا مریم نواز ڈائریکٹر اور شیئر ہولڈ تھیں ، ڈیڑھ سال تک تذلیل کی گئی ،گردن پر انگوٹھا رکھ کر اور جب لاک ڈاؤن میں شکست ہو گی جب وفاقی دارالحکومت پر حملہ پسپا ہو گیا تواعلان کردیا گیا کہ ہم آ پ کی درخواست کو سنتے ہیں۔ میں دکھ سے کہہ رہا ہوں بلکہ مجھے رونا آتا ہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ جس نے چارسال کی محنت سے دنیا میں نام بنایا تھا اور چالیس ہزار پوائنٹس تک گئی تھی وہ نیچے آ گئی ، معیشت متاثر ہو رہی ہے ، سرمایہ کاروں کا اعتمار اٹھ رہا ہے ، ایسے فیصلوں کے دورس نتائج ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت بڑا تضاد بڑھتا جارہا ہے لیکن عوام یہ چیزیں دیکھ رہے ہیں کیا کوئی ان نیب کے افسروں سے پوچھے گا۔

حدیبیہ بھی ختم ہو گیا شکر الحمد اللہ کچھ جوڈیشری پہرہ دے رہی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نا اہل ہونا چاہیے تھا ،ہم ریو یو پٹیشن کی پوری تیاری کر رہے ہیں او راس کی پوری پیروی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ2008 میں نوازشریف کوالیکشن نہیں لڑنے دیاگیا۔2012 میں طاہرالقادری یہ نعرہ لے کراسلام آبادگئے تھے کہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ،2014 میں طاہرالقادری کادھرنا ہٹانے میں 12جماعتوں کے دستخط تھے ،صرف مسلم لیگ (ن) دستخط کرنے میں شامل نہیں تھی ،انہی جماعتوں کا انتخابات میں ( ن) لیگ نے حشر کیا ۔رائے کے خلاف وار کیا جارہا ہے،

ہم اسی لئے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لئے نکلے ہیں اور ہماری مہم بڑھتی جائے گی ،عوام کے پاس جائیں گے ان سے رجوع کریں گے اور سر خرو ہوں گے ۔ ہم بار بار کہتے ہیں کہ تمام ادرے آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ فاٹا بل پر تمام جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گنڈاپور اورطاہرالقادری لاشوں پر سیاست کیوں کررہے ہیں، میں بھی وضو کر کے آتا ہوں اورطاہر القادری بھی آئیں اور قسم اٹھا کر کہیں اور بتائیں کے ایف آئی آر کیوں بدلی ۔انصاف میں تاخیر ایف آئی آر بدلنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…