اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے پیچھے سی پیک کا اہم کردار ہے ، منصوبے کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنائینگے ،مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین مل کر کام کرینگے۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات بدھ کو چین کے سیکیورٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات میں پاک چین سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے ورکرز کوتحفظ دینے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ملاقات میں بیجنگ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے پیچھے سی پیک کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ،پاکستان میں چینی ورکرز کا منصوبوں پر کام کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سپیشل سیکیورٹی تشکیل دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے حاصل ہونیوالے اقتصادی فوائد پاکستان اور چین دونوں ممالک کیلئے یکساں ہیں ، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ملکر سی پیک کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا ئیں گے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین مل کر کام کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے پیچھے سی پیک کا اہم کردار ہے ، منصوبے کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنائینگے