منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دھڑلے سے قبضہ اور عمارت تعمیر کرو بس حمزہ شہباز کی جہازی سائز تصویر لگائیں اور دکان بھی جائز اور پلازہ بھی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے خبریں یوں تو آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور ان کے خلاف کبھی کارروائی اور کبھی کارروائی نہ ہونے پر سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے تحسین و تنقید کا بھی سلسلہ جاری رہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان غیر قانونی تعمیرات کے پیچھے سیاسی اثر و رسوخ اور مفادات بھی کارفرما ہوتے ہیں۔

مارکیٹوں میں حدود سے تجاوز اور برآمدوں اور سڑکوں پر تاجروں کی جانب سے کرایوں اور من چاہے افراد کو سٹالز لگانے کی اجازت دئیے جانے کی بھی خبر میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔ جب ان سٹالز اور تجاوزات کے خلاف حکومتی ادارے آپریشن کرتے ہیں تو یہی تاجر حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور کئی مرتبہ تو شٹر ڈائون ہڑتال بھی کر دی جاتی ہے۔ کسی بھی مارکیٹ میں ناجائز تجاوزات ، سٹالز انجمن تاجران کے عہدیداروں اور مرضی سے قائم نہیں کی جا سکتیں اور ان سٹالز اور تجاوزات سے حاصل ہونے والی کمائی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کی جیب گرم کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ لاہور میں بھی جاری ہے اور اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب نجی ٹی وی لاہور نیوز کی سروے ٹیم شو مارکیٹ میں ہونیوالی آتشزدگی اور تاجران کے مسائل جاننے کیلئے وہاں پہنچی۔ اس دوران سروے ٹیم نے دکانداروں سے آتشزدگی میں ہونے والے نقصانات بارے سوالات بھی کئے۔ سروے ٹیم کے ہمراہ تاجر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تاجروں نے آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی قسم کا کوئی حکومت سے معاوضہ نہیں ملا۔ ایک تاجر نے شارٹ سرکٹ کے باعث دکان جلنے کا بتایا جس پر صحافی نے سوال کیا کہ تاریں تو ابھی بھی کھمبوں سے لٹک رہی ہیں آپ اس کی شکایت حکومتی

اداروں کو کیوں نہیں کرتے جس پر تاجر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری شکایت کوئی نہیں سنتا۔ صحافی نے ایک تاجر رہنما سے سوال کیا کہ حمزہ شہباز پیسہ دے کر بھول جاتے ہیں، ان کے پاس بہت پیسہ ہے، جس پر تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی پیسہ نہیں ملا، اس دوران سروے ٹیم نے تاریخی مسجد بیگم شاہی کی دگرگوں حالت کو بھی کیمرہ میں محفوظ کیا جس کی حالت انتہائی خراب تھی۔

صحافی نے تاجر رہنما سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ سننے میں آیا ہے کہ یہاں بہت سے عمارات غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں جس پر تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ یہاں سب عمارتیں غیر قانونی ہیں۔ صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا کہ غیر قانونی عمارت پر حمزہ شہباز کی جہازی سائز تصویر اور بینر لگ جائے تو چل جاتا ہے سب جس پر تاجررہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز

کی تصویر لگائیں تو سب چل جاتا ہے، دکان بھی اور پلازہ بھی ۔ اس دوران سروے ٹیم تجاوزات کے حوالے سے سروے کرتی رہی اور تاجروں کے مسائل بھی سنتی رہی جس میں تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے تاجروں کے مسائل سے متعلق سروے ٹیم کو آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…