پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی پیک کی مخالفت ،افغانستان بھارت کے حوالے، امریکہ نے کشمیر پر بھی بھارت کی حمایت کر دی، پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکہاورمغرب کاساتھ دینے پرہوئی ٗامریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ٗ شرپسند ہتھیا ر ڈال کر جیو ے جیوے پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں ٗچین اور روس سے مقابلے کیلئے امریکہ خطے میں عدم توازن پیدا کررہا ہے ٗجنوبی ایشیا کی سلامتی دباؤ میں ہے ۔

پیر کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا لیکن دنیا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی ٗآج شرپسند ہتھیار ڈال رہے ہیں ٗ آج جیوے جیوے بلوچستان کے ساتھ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو مستقل طور پر روایتی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے، امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ٗ امریکہاور بھارت کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں کردار دے دیا گیا ٗ پاکستان کو سنگین دھمکیاں دی گئیں اور بھارت کو پاکستان پر ترجیح دی گئی ٗ امریکہ سی پیک کی مخالفت بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام اولین ترجیح ہونی چاہیے ٗامریکہ افغانستان میں شکست کاالزام پاکستان پر لگا رہا ہے ٗامریکہ پاکستان پر حقانی اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکہاورمغرب کاساتھ دینے پرہوئی۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہورہے ہیں ٗ بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کررہا ہے، چین اور روس سے مقابلے کے لیے امریکہ خطے میں عدم توازن پیدا کررہا ہے ٗجنوبی ایشیا کی سلامتی دباؤ میں ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…