جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس کیوں نہیں لایا جا رہا اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کی کس حکمت عملی سے خوفزدہ ہے نئی حکومت کیوں نہیں چل سکے گی، حامد میر کے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی سیاست میں کچھ ڈویلپمنٹس سامنے آنے والی ہیں اور اس میں عدلیہ کے کردار پر پوری قوم نظریں لگائے بیٹھی ہے۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی صورت میں پرویز مشرف کو بھی انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا مطالبہ سامنے آسکتا ہے۔حامد میر نے کہا کہ اسحاق ڈار کو بے شک ریڈ وارنٹ کے ذریعے واپس لے آئیں مگرآپ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے اس موقف کا کیا کریں گے آپ انہیں پھر ایسا کرنے سے نہیں روک سکتے اور اسحاق ڈار کی انٹرپول کے ذریعے واپسی کی صورت میں ن لیگ کا ووٹر تو چلو حمایت کرے گا ہی کرے گا مگر جو لوگ ن لیگ کے سپورٹر نہیں وہ بھی یہ بات پوچھیں گے پھر کہ ایک شخص جس پر قتل کے، آئین سے غداری کے مقدم تھے کیا اس کا کسی نے احتساب نہیں کرنا؟اور وہ شخص پرویز مشرف ہے۔ پھر ہو گا یہ کہ عمران خان اور پیپلز پارٹی جلسے کرتے رہ جائیں گے اور نواز شریف کا موقف مقبول ہو جائے گا پھر چاہے 2018میں کوئی بھی حکومت بنائے وہ حکومت نہیں چل سکے گی کیونکہ پرویز مشرف نواز شریف کی سب سے بڑی طاقت کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…