پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جو پہلے کسی آرمی چیف نے نہیں کیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

آسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جو پہلے کسی آرمی چیف نے نہیں کیا،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کل( منگل کو) پورے ایوان پر مشتمل سینیٹ کی ہول کمیٹی کو ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔ پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ علاقائی سلامتی

کی صورتحال اور آر می چیف کے غیر ملکی دوروں پر سینیٹ کی ہول کمیٹی نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے بریفنگ کی درخواست کی تھی اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی طرف سے سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز نے خط جی ایچ کیو کو لکھا تھا جس میں سینیٹ کی ہول کمیٹی کو بریفنگ کی دعوت دی گئی تھی یہ دعوت آرمی چیف نے قبول کرلی اور باہنی مشاورت کے ساتھ ہول۔کمیٹی کو آرمی چیف کی بریفنگ کا شیڈول طے کیا گیا اور اب آرمی چیف جنرل۔قمر جاوید ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ساتھ منگل کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی ہول کمیٹی میں شرکت کرینگے اجلاس بند کمرے میں ہوگا اور اراکین سینیٹ کے علاوہ۔ایوان میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی۔جاے گی اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا جس کے تحت آرمی چیف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز علاقائی سلامتی کی صورتحال اور اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینگے سینیٹ کی ہول کمیٹی تمام اراکین پر مشتمل ہے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کریں گے جبکہ عسکری قیادت اراکین سینیٹ کے سوالات کا جواب بھی دے گی زرا یع نے بتایا کہ جنرل۔قمر جاوید باجوہ خود بھی چاہتے تھے کہ وہ سیکورٹی کی صورتحال اراکین پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…