جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کوپاکستان لانے سے قبل پرویزمشرف کے ساتھ کیا کرینگے؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ طاہر القادری جب بھی پاکستان آئے یہ کہنے کی ضرورت نہ ہے کہ سازش عملی طور پر شروع ہو چکی ہے۔ اسحق ڈار سے قبل انٹر پول کے ذریعے مشرف کو پاکستان لائیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو بینچوں کے دو مختلف فیصلوں نے پانامہ فیصلے کی اخلاقی اور تکنیکی بنیاد کو ناک آؤٹ کر دیا ہے ۔ دسمبر کے آخر تک نئی حلقہ بندیوں کا آغاز ہو جائے گا۔

حدیبیہ پیپر ملز کے فیصلہ کے بعد میاں نوازشریف اور ان کی فیملی پر بننے والے ریفرنس کی کوئی قانونی حیثیت نہ رہی ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز کو منی لانڈرنگ کے حوالہ سے مرکزی اور بنیادی حیثیت حاصل تھی ۔ اس کیس کے ختم ہونے کے بعد جن بنیادوں پر ریفرنس بنائے گئے وہ بنیادہی ختم ہو چکی ہے۔ لہذا عملی طور پر ان ریفرنسوں کی کوئی حیثیت باقی نہ ہے ۔ طلال چودھری نے کہا کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہونے ملک کی ضرورت ہے ن لیگ ایجنڈا نہ ہے مگر وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے ملک کو آگے چلتا نہیں دیکھ سکتے ۔ ایک جماعت دباؤ ڈال رہی ہے کہ وقت پر الیکشن نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی مگر حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ جو کام 20سالوں میں نہ ہوئے وہ حکومت نے 4سالوں میں کر کے دکھائے۔ طلال چودھری نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کو قوم آج بھی یادکرتی ہے۔ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ دھرنا گروپ کی جھوٹ ، منافقت ، انتشار اور الزام تراشی کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا کردار سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ عوام کو خالی نعروں کھوکھلے دعوؤں اور منفی سیاست سے کوئی سرو کار نہیں ۔

جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پرو ا ہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ سیاسی بصیرت سے آری انتشار پھیلانے والے سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ریفرنڈم کے طور پر لڑیں گے اور ثابت ہو جائے گا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…