جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل ۔۔دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ہے، خواجہ سعد رفیق نے حدیں پارکرلیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اوروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے، عمران نے ٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کو تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں،میاں نواز شریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ۔ عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا، بد زبانی نہیں کرنا چاھتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے،

عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں،دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ہے، نواز شریف کِسی دھمکی دباؤ اور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے، عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ۔ عمران نے ٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کو تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ہے ۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا۔عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہو گی۔بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ بد زبانی نہیں کرنا چاھتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر کے عمران کس کا کام کر رھے ہیں ؟؟میاں نواز شریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ۔ عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔ انھوں نے کہاکہ نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی – عمران ڈیرہ غازی خان جیل 5 دن نہیں کاٹ سکے۔نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دبا ؤمسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ نواز شریف کِسی دھمکی دباؤ اور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے۔ عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…